اسلام آباد (نیوز ڈیسک): ایک عرب ٹی وی پروگرام کے دوران مشاہد حسین سید اور اسرائیل کے سابق قومی سلامتی مشیر یاکوف امیڈرور کے درمیان ایران سے متعلق جاری کشیدگی پر تند و تیز بحث دیکھنے میں آئی۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا مؤقف تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے دراصل ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہیں، تاہم ان کے مطابق اس تنازع میں ایران کو برتری حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی ابتدائی حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے اور اب ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کی بات کرنا پڑ رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق دورانِ پروگرام مشاہد حسین نے اسرائیلی دفاعی نظام پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ آئرن ڈوم، جسے ناقابلِ شکست سمجھا جاتا تھا، اس کی کارکردگی کیا رہی؟
اس کے جواب میں یاکوف امیڈرور نے کہا کہ آئرن ڈوم مؤثر انداز میں کام کر رہا ہے اور اس نے تقریباً 90 فیصد حملوں کو ناکام بنایا۔ تاہم بعد ازاں انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ زیادہ تر حملوں کو روکنے میں ایرو تھری نے اہم کردار ادا کیا۔
‘The plan is Greater Israel!’: Mushahid, ex-Israeli general clash in TV debate https://t.co/CHbWE5Nugu pic.twitter.com/zjpeVPfoyC
— Mushahid Hussain Sayed (@Mushahid) March 28, 2026



















































