ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ٹرمپ نے اسحاق ڈار کی آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت والی ٹویٹ شیئر کردی

datetime 29  مارچ‬‮  2026 |

اسلا م آباد (نیوز ڈ یسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایک اہم سوشل میڈیا پیغام شیئر کیا،

جس کے بعد یہ معاملہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا۔اسحاق ڈار نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے تحت روزانہ دو جہاز اس راستے سے گزر سکیں گے۔ انہوں نے اس اقدام کو مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کے اقدامات باہمی اعتماد کو فروغ دیتے ہیں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کی جانب اہم قدم ثابت ہوتے ہیں۔ ان کے بقول مکالمہ اور تعاون ہی آگے بڑھنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، اور آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا نہایت اہم راستہ تصور کیا جاتا ہے۔ حالیہ حالات میں اس گزرگاہ پر سخت نگرانی کے باعث عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی متاثر ہو رہی تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے اس پیغام کو شیئر کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان خطے میں ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اور ایران کے ساتھ روابط کو بہتر بنانے میں معاون ہے۔ ان کے مطابق اس پیش رفت سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کے ایک پیغام کو بھی شیئر کر چکے ہیں، جس میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…