ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

امریکا اور ایران کے نمائندے بہت جلد پاکستان میں ملاقات کریں گے، جرمن وزیر خارجہ کا انکشاف

datetime 27  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد / برلن (نیوز ڈیسک) جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان واڈے فیہول نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے نمائندوں کے درمیان جلد پاکستان میں ایک اہم ملاقات متوقع ہے،

جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں کمی لانا اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا ہے۔جرمن ریڈیو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اب تک امریکا اور ایران کے درمیان رابطے بالواسطہ طور پر ہوتے رہے ہیں، تاہم اب براہ راست بات چیت کے لیے تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کو میزبان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسٹیو وٹکوف بھی اس بات کی نشاندہی کر چکے ہیں کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور ثالثی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور اس کے ذریعے مثبت پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔

دوسری جانب اسحاق ڈاراور عطا تارڑ نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فعال سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور امریکا و ایران کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں مصروف ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ ملاقات کامیاب رہی تو اس کے نتیجے میں نہ صرف خطے میں حالات بہتر ہو سکتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا سفارتی کردار بھی مزید مستحکم ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…