ابوظہبی (نیوز ڈیسک)ابوظہبی میں ایک خاندان چار ماہ کی بچی کو علاج کیلئے ہسپتا ل میںلے کر آیا ۔ جس کے باعث ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بچی کی ابتدائی علاج شروع کردیا اورہائی لیول کی اینٹی بائیوٹک دیدی جس کے باعث بچی کی حالت خراب ہوگئی ، علاج میں تاخیر کی وجہ سے بچی کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا اور اس کی حالت مزید غیر ہوگئی ۔ جس کے باعث متاثرہ خاندان نے ہسپتال کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ۔ ہسپتال نے اپیل کی لیکن عدالت نے فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پچاس ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا ۔