اسلام آباد(نیوز ڈ یسک)خلیجی ممالک نے عراق سے اہم مطالبہ کر دیا ۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین، قطر اور اردن نے عراق سے اپنی سر زمین پڑوسی ممالک پر حملوں میں استعمال نہ ہونے دینے کا مطالبہ کر دیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق اپنی سرزمین سے ہونے والے حملے رکوانے کے لیے اقدامات کرے۔ عراق پڑوسی ممالک سے برادارانہ تعلقات کو محفوظ بنائے اور کشیدگی میں اضافے سے گریز کرے۔
حالیہ جنگ میں عراق میں موجود ایرانی حمایت یافتہ گروپ خطے میں امریکی اہداف پر حملے کرنے کا دعویٰ کرتے رہے ہیں۔



















































