پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

خلیجی ممالک میں خطرناک طوفان کی آمد، تیز بارشوں اور آندھی کا الرٹ جاری

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

دبئی (این این آئی)ریاض: خلیجی خطے میں ایک طاقتور طوفان کی پیش رفت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے،

جہاں ماہرین موسمیات نے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں شدید موسمی حالات کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں تیز بارش، شدید آندھی اور گرد آلود ہواں کا امکان ہے، جبکہ ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہفتے کے اختتام تک مختلف علاقے شدید بارشوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق حدِ نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں سمندری لہریں بھی خطرناک حد تک بلند ہو سکتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر لہروں کی اونچائی 2.5 میٹر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے، جس سے ساحلی علاقوں میں خطرات بڑھ گئے ہیں۔دوسری جانب امارات میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہونے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر شہریوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دی ہیں۔ لوگ ریت کی بوریاں خرید رہے ہیں اور پلاسٹک شیٹس کے ذریعے گھروں کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ادھر اماراتی محکمہ اوقاف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید بارش کے دوران گھروں میں ہی نماز ادا کریں۔ حکام نے مساجد کے آئمہ کرام کو بھی ہدایت کی ہے کہ اذان کے بعد لاڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کریں تاکہ لوگ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔مزید ہدایت میں کہا گیا ہے کہ جہاں مساجد میں نماز ادا کی جا رہی ہو وہاں موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ظہر اور عصر کی نمازیں جمع کر کے ادا کی جائیں، اسی طرح مغرب اور عشا کی نمازیں بھی اکٹھی پڑھی جائیں تاکہ شہریوں کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…