ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

’’ایران نے ہمیں ایک تحفہ دیا ہے اور یہ تحفہ آج پہنچ گیا ہے:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے توانائی کے شعبے میں ایک اہم رعایت دی گئی ہے، جسے انہوں نے مثبت پیش رفت قرار دیا، تاہم اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ یہ معاملہ ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز سے متعلق ہو سکتا ہے، جو عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے اور جسے کھلا رکھنے میں امریکا کو طویل عرصے سے چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے دیا گیا یہ “تحفہ” غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی قدر بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ معاملہ جوہری پروگرام سے متعلق نہیں بلکہ تیل اور گیس کے شعبے سے جڑا ہوا ہے، اور اسے ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک امریکا اس تنازع میں پہلے ہی کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ ان کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اس بات پر کچھ مایوس دکھائی دیتے ہیں کہ یہ مہم توقع سے زیادہ جلد اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔

ٹرمپ نے مزید بتایا کہ امریکا ایران کے ساتھ پسِ پردہ رابطوں میں مصروف ہے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت بھی کسی سمجھوتے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان مذاکرات میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سمیت اہم شخصیات شامل ہیں، جو ممکنہ حل کے لیے کام کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…