منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

ٹرمپ نے ایران جنگ کا ملبہ پیٹ ہیگستھ پر ڈال دیا، بیانیہ پھر تبدیل

datetime 24  مارچ‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کی ذمہ داری اپنے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ پر ڈال دی۔امریکی ریاست ٹینیسی میں گزشتہ روز ایک گول میز اجلاس ہوا،

جس میں ٹرمپ نے کہا کہ فوجی کارروائی کی حمایت سب سے پہلے پیٹ ہیگستھ نے کی تھی۔انہوں نے پیٹ ہیگستھ کی موجودگی میں کہا کہ میرا خیال ہے آپ ہی بتائیں کیونکہ آپ نے ہی جنگ کا کہا تھا، آپ انہیں (ایران) جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔یہ بیان ایک ایسی جنگ کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس کے آغاز سے متعلق پہلے ہی متعدد متضاد دعوے سامنے آ چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ کیوں چھیڑی گئی؟ ٹرمپ انتظامیہ کے مختلف عہدیدار اس سوال پر مختلف جوابات دیتے نظر آتے ہیں۔کچھ کا مؤقف ہے کہ اسرائیل خود ہی حملہ کرنے والا تھا، جس کے باعث امریکا کی شمولیت ناگزیر ہو گئی جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے قریب تھا۔

ٹرمپ نے اپنے انداز میں اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیٹ ہیگستھ اور جنرل کین کو فون کیا، میں نے اپنے بہت سے قابل لوگوں سے بات کی، ہمارے سامنے مشرقِ وسطیٰ میں ایک مسئلہ تھا، ہم وہاں جا کر ایک بڑا مسئلہ ختم کر سکتے تھے۔پیٹ ہیگستھ کو ذمہ دار ٹھہرانے سے چند گھنٹے قبل ہی ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ خلیجی خطے میں ایران کے جوابی حملے غیر متوقع تھے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…