سڈنی(آن لائن ) آسٹریلیا میں ایک اسکول اس وقت تنقید کی زد میں آگیا جب وہاں پڑھنے والے مسلم بچوں کو اس وقت اسمبلی سے جانے کی اجازت دے دی گئی جب قومی ترانہ پڑھا جارہا تھا۔آسٹریلیوی میڈیا کے مطابق کرینبرن کارلس نامی ایک پرائمری اسکول میں اسمبلی کے وقت ایک ٹیچر نے اعلان کیا کہ جو طلبہ قومی ترانہ سننا اور پڑھنا نہیں چاہتے وہ کمرے سے باہر جاسکتے ہیں۔ٹیچر کے اس اعلان کے بعد تقریباً 30 سے 40 طلبہ اس کمرے سے باہر چلے گئے جو کہ قومی ترانہ مکمل ہونے کے بعد کمرے میں واپس آئے۔ وہاں موجود لوگوں نے اسکول انتظامیہ کی اس حرکت پر شدید تنقید کی۔لوگوں کا کہنا تھا کہ سب کو آسٹریلیا کا قومی ترانہ فخر کے ساتھ پڑھنا چاہیے۔اسکول انتظامیہ کے مطابق اہل تشیع فرقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ محرم الحرام کے مہینے میں کسی بھی قسم کے گانے بجانے سے خود کو روکتے ہیں اور یہی سبب ہے کہ انہیں اسمبلی سے باہر جانے کی اجازت دی گئی۔ آسٹریلیا کے محکمہ تعلیم نے اسکول کا ساتھ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسکول انتظامیہ وہاں موجود تمام طلبہ کے مذہب کا احترام کر رہے تھے جس میں کوئی برائی نہیں۔
آسٹریلیا، ٹیچر نے قومی ترانہ نہ سننے والے مسلم طلبا ء کمرے سے باہر نکا ل دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘
-
پی ٹی آئی کے اہم رہنما انتقال کر گئے
-
درآمدی سولر پینل پر کسٹمز ڈیوٹی کیلیے نئی قیمتیں مقرر
-
کوکین ڈیلر انمول پنکی کے سنسنی خیز انکشافات، شوبز شخصیات اور سیاستدانوں کے نام بتادیے
-
ان ٹارگٹڈ کراس سبسڈی ختم، بجلی کی پوری قیمت وصول کرنے کا فیصلہ
-
شاطر ڈرگ ڈیلر پنکی، جس نے شناخت چھپانے کیلیے تیزاب میں انگلیاں جلائیں، زندگی سے متعلق اہم انکشافات
-
بڑا کریک ڈاؤن ! 10غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیل کردیا گیا
-
شادی میں لیگ پیس نہ ملنے پر تصادم، نوجوان ہلاک
-
ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
ٹریفک حادثے کے بعد کار سوار نے نوجوان کو گولیاں مار دیں
-
نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی، وزیر اعطم نے ہدایت جاری کر دی
-
عالیہ بھٹ کو کانز فلم فیسٹیول میں شرمندگی کا سامنا
-
فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ کیوں مارا وجہ سامنے آگئی
-
بھارتی اداکار و پروڈیوسر دل کے دورے کے سبب 47برس کی عمر میں چل بسے



















































