اسلام آباد(نیو ز ڈیسک )ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جلد اعلان متوقع ہے کہ بیکن اور دیگر پروسیسڈ گوشت سے کینسر ہونے کے اتنےہی امکانات ہیں جتنے تمباکو نوشی سے ہوتے ہیں۔
ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ گزشتہ کئی سالوں سے خبردار کر رہا ہے کہ زیادہ مقدار میں ریڈ میٹ کھانے سے آنتوں کا کینسر ہوسکتا ہے۔رواں ماہ کے آغاز میں آسٹریلیا کے ماہرین صحت نے ایک منصوبے کا آغاز کیا تھا جس میں کینسر سے بچاو¿ کی تجاویز بتائی گئیں۔ ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔
تمباکو نوشی چھوڑ دیں
اس حوالے سے کافی تحقیق پہلے بھی سامنے آچکی ہے تاہم ماہرین کی نظر اب بھی یہ نہ ختم ہونے والی عادت کینسر کا اہم باعث ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ صرف آسٹریلیا میں 15558 افراد تمباکو نوشی کے باعث کینسر کا شکار ہوکر مرجاتے ہیں۔
سورج سے بچیں
سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے صرف آسٹریلیا میں ہر سال 7220 افراد یو وی ریز کے باعث کینسر کا شکار ہوکر ہلاک ہتے ہیں۔
زیادہ فائبر والی غذائیں کھائیں
جن کھانوں میں فائبر زیادہ ہوتا ہے اس سے آپ کی آنتیں صحت مند ہوتی ہیں۔
سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کریں
روزانہ کم از کم دو مرتبہ پھل اور تین مرتبہ سبزی کھائیں۔ اسے آپ کی غذا متوازن ہوجائے گی۔ غذا باعث آسٹریلیا میں ہر سال 7000 اموات ہوجاتی ہیں۔
موٹاپا
موٹاپا یا وزن زیادہ ہونا کینسر کی ایک بڑی وجہ ہے جس کے باعث ہر سال 3917 اموات واقع ہوتی ہیں۔
ورزش نہ کرنا
ماہرین کے مطابق روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ ورزش کرنے سے آپ میں کینسر کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔