منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 سٹریٹجک شرائط پیش کردیں

datetime 24  مارچ‬‮  2026 |

تہران(این این آئی)ایران کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ روکنے کے لیے علاقائی پارٹیوں اور ثالثوں کو 6 سٹریٹجک شرائط پیش کی ہیں۔

عہدیدار نے نام ظاہر کیے بغیر ایرانی میڈیا کو بتایا کہ علاقائی پارٹیوں اور ثالثوں نے ایران کو تجاویز پیش کی ہیں کہ جنگ روکی جائے، عہدیدار نے نئے قانونی اسٹریٹجک فریم ورک کے تحت چھ شرائط بتائیں جن میں سے اولین شرط یہ ہے کہ جنگ دوبارہ نہ شروع ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے۔دوسری شرط خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بند کیا جانا ہے، تیسری جارح کو پیچھے دھکیلنا اور ایران کو ہرجانے کی ادائیگی ہے۔چوتھی شرط تمام علاقائی فرنٹس پر جنگ کو ختم کیا جانا ہے، پانچویں شرط آبنائے ہرمز کے لیے نئے قانونی رجیم پر عمل درآمد کیا جانا ہے اور چھٹی شرط ایران مخالف میڈیا آپریٹیوز کے خلاف قانونی کارروائی اور انہیں ملک بدر کرنا ہے۔یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ شرائط کن ثالثوں کے ذریعے امریکا اور اسرائیل کو پیش کی گئی ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی و سیاسی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی شرائط کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے ،

ایرانی میڈیا نے ایک سکیورٹی و سیاسی عہدیدار کے حوالے سے نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ ایران مہینوں پہلے سے طے حکمت عملی کو سٹریٹجک تحمل کے ساتھ قدم بہ قدم آگے بڑھا رہا ہے۔انہوں نے دشمن کا فضائی دفاعی نظام تباہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب دشمن کی فضائوں پر مکمل قابو حاصل کیے ہوئے ہے، اس صورتحال میں ایران جنگ بندی کے فوری امکانات نہیں دیکھ رہا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…