منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی تھریٹ رپورٹ میں پاکستان، بھارت اور افغانستان کا خصوصی ذکر

datetime 19  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد/واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی نیشنل انٹیلی جنس کی جانب سے سالانہ تھریٹ رپورٹ جاری کر دی گئی

جس میں پاکستان، بھارت اور افغانستان کا خصوصی ذکر موجود ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاک بھارت تعلقات ماضی کی کشیدگی کے باعث جوہری تصادم کے خطرے سے دو چار رہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے واقعات خطے میں بڑے تصادم کو جنم دے سکتے ہیں، پاکستان اور بھارت کھلی جنگ نہیں چاہتے لیکن دہشت گرد عناصر کشیدگی کو ہوا دے سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ خطے میں موجود داعش خراسان بیرونی حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان جدید میزائل ٹیکنالوجی کو تیزی سے ترقی دے رہا ہے، یہ میزائل ٹیکنالوجی جنوبی ایشیاء سے باہر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، یہ رجحان جاری رہا تو بین البراعظمی میزائل بھی امریکی سر زمین کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان طالبان تعلقات کشیدہ، سرحد پار جھڑپوں اور دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان نے دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر افغانستان میں کارروائیاں تیز کیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبان کے پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملوں کا پاکستان نے فوری جوابی ردِعمل دیا، خطے میں پائیدار امن کے لیے طالبان کو پاکستان مخالف شدت پسندوں سے تعلق ختم کرنا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…