اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز گزرنے لگے، امریکا کا بڑا دعویٰ

datetime 17  مارچ‬‮  2026 |

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی صدر کے ایک مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی راستے میں واقع آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت بحال ہو چکی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر کیون ہیسٹ نے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئل ٹینکرز معمول کے مطابق اس اہم سمندری گزرگاہ سے گزر رہے ہیں، اور ایران کی جانب سے اس راستے کو متاثر کرنے کی کوششوں کے باوجود امریکی معیشت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹینکرز کی بحالی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ایران کی قوت میں کمی آ چکی ہے۔ ان کے مطابق جاری کشیدگی طویل نہیں ہوگی بلکہ چند ہفتوں میں ختم ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں بہتری آسکتی ہے۔

کیون ہیسٹ کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایران کی جانب سے بحری راستوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں کی گئیں، تاہم اس سے امریکا کو معاشی نقصان نہیں ہوا۔ البتہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے امریکا کو تیل کی سپلائی میں کمی کر سکتے ہیں، تاہم اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے متبادل حکمت عملی تیار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران میں امریکی اقدامات بالواسطہ طور پر چین کے مفادات کے لیے بھی مفید ہو سکتے ہیں، اور اگر تنازع جلد ختم ہو گیا تو توقع ہے کہ چین کی قیادت اس پیش رفت کو سراہ سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…