ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ایران نے چند بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی

datetime 14  مارچ‬‮  2026 |

تہران (این این آئی)ایران نے چند بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی جس کی تصدیق ایرانی سفیر کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران کے جزیرے خارگ پر حملہ کیا،جزیروں پر حملے کے بعد امریکی ٹھکانے جائز اہداف ہیں،ہمیں اپنی خودمختاری اور سرزمین کے مکمل دفاع کا حق حاصل ہے،یواے ای پر موجود کچھ امریکی اہداف کو نشانہ بنائیں گے،آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز اور بحری جہازوں پر پابندی برقرار ہے،اگر کوئی جہاز بغیر اجازت آبنائے ہرمز میں داخل ہوا تو نشانہ بنائیں گے۔امریکی سینٹ کام نے ایرانی جزیرے خارگ پر حملے سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جزیرے خارگ میں 90فوجی اہداف تباہ کئے،حملے میں بارودی سرنگوں کے گودام اور میزائل بنکرز تباہ کیے گئے،خارگ پر حملے میں تیل کی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو ایران کے 9بیلسٹک اور 33ڈرونز کو تباہ کیا گیا،28فروری سے اب تک 294 بیلسٹک اور 15کروز میزائل تباہ کئے گئے،ایران کی جانب سے داغے گئے 1600ڈرونز کو تباہ کیا جاچکا ہے۔اردن کے فوجی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے 85میزائل اور ڈرون داغے گئے،دفاعی نظام کے ذریعے 79کو راستے کو تباہ کیا،5 ڈرون اور ایک میزائل ملک کے اندر گرا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…