ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ایران کے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا، باضابطہ اعلان مجلس خبرگان کرے گی

datetime 9  مارچ‬‮  2026 |

تہران (این این آئی)سینئر عالم دین آیت اللّٰہ احمد علم الہدیٰ نے کہا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا،

باضابطہ اعلان مجلس خبرگان کے سیکریٹریٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق مجلس خبرگان کے اکثریتی ارکان مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کرنے پر متفق ہیں، اراکین کا اتفاق رائے عوام کی مرضی اور شہید سپریم لیڈر کے طرز عمل کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ اراکین کی مختلف آراء ہیں، لیکن اختلاف رائے مخلصانہ ہے، کوئی سیاسی مقاصد نہیں، سپریم لیڈر کے باضابطہ اعلان میں تاخیر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ہے۔رکن مجلس خبرگان محمد میر باقر نے کہا کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حوالے سے زیادہ تر ارکان متفق ہو چکے ہیں تاہم عمل سے متعلق کچھ رکاوٹیں ابھی باقی ہیں جنہیں حل کرنا ضروری ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز اسمبلی کے ایک اور سینئر رکن نے بتایا تھا کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے ارکان ایک دن کے اندر اجلاس کریں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ارکان کے درمیان اس بات پر معمولی اختلاف موجود ہے کہ حتمی فیصلہ باقاعدہ بالمشافہ اجلاس کے بعد کیا جائے یا موجودہ حالات میں اس رسمی عمل کے بغیر ہی اعلان کر دیا جائے۔اسمبلی آف ایکسپرٹس کے رکن آیت اللہ محسن حیدری نے کہا کہ موجودہ حالات میں حتمی ووٹنگ کے لیے اسمبلی کا براہ راست اجلاس ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک امیدوار کا انتخاب کر لیا گیا ہے جو مرحوم سپریم لیڈر کی اس ہدایت کے مطابق ہے کہ ایران کا اعلیٰ رہنما ایسا ہونا چاہیے جسے دشمن ناپسند کرے نہ کہ اس کی تعریف کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…