ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

’’اگر ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ‘‘ایرانی فوج کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج

datetime 7  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایرانی فوج نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چیلنج کیا ہے کہ اگر ہمت ہے تو امریکی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزار کر دکھائیں۔

ایران کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے صرف امریکا اور اسرائیل کے جہازوں کے گزرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ دیگر ممالک کے لیے یہ راستہ بدستور کھلا ہے۔ یہی سمندری گزرگاہ عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز بیان دیا تھا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کے راستے آئل ٹینکرز کو محفوظ طریقے سے گزارنے کا انتظام کر سکتی ہے۔ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ چین اور بھارت سمیت کئی ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کو بھی تیل کی درآمدات کا تقریباً 90 فیصد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…