اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار مشکوک ہے، عبداللہ عبداللہ

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوز ڈیسک) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے طالبان کیخلاف کارروائی سے انکار کے بعد افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر شک ہے۔افغان وزرا کونسل سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے وزیراعظم نوازشریف کے اس بیان پر کہ پاکستان ایک ہی وقت میں طالبان سے مذاکرات اور ان کیخلاف لڑائی نہیں کر سکتا، کہاکہ انھیں پاکستان کے افغان امن عمل میں کردار پر شک ہے۔افغانستان کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ اگر پاکستان عسکریت پسندی کے خلاف نہیں لڑ سکتا تو ہم بھی اس پر اعتماد نہیں کر سکتے کہ وہ عسکریت پسندوں کی مدد نہیں کرے گا۔ ہمیں یقین نہیں ہے کہ وہ امن کیلئے طالبان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری کیلئے اعتمادسازی ضروری ہے۔عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ اس قسم کے خیالات سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، پالیسی مقاصد کیلئے دہشت گرد گروپوں کا استعمال نہیں ہونا چاہیے اور تمام گروپوں کے خلاف مل کر لڑنے کی ضرورت ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…