جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

روس ایران کو امریکی فورسز پر حملےکیلئے انٹیلی جنس فراہم کر رہاہے ، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

datetime 6  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس ایران کو امریکی افواج کے خلاف کارروائیوں کے لیے خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے۔

اس خبر کی تصدیق امریکی انٹیلی جنس سے وابستہ تین ذرائع نے بھی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی نظام میں استعمال ہونے والے انٹرسیپٹر میزائل تیزی سے کم ہوتے جا رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی بحری جہازوں اور طیاروں کی پوزیشن سے متعلق معلومات ایران تک پہنچا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ حالیہ عرصے میں ایران کی اپنی انٹیلی جنس صلاحیتوں میں کمی آئی ہے، جس کے باعث وہ بیرونی معلومات پر زیادہ انحصار کر رہا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران نے بعض امریکی ریڈار تنصیبات اور دیگر فوجی اہداف کو درست نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی حملوں کا مرکز امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز بن رہے ہیں، جنہیں چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مزید بتایا گیا کہ بعض مواقع پر ایرانی حملے امریکا اور اسرائیل کے دفاعی نظام پر بھی غالب آتے دکھائی دیے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں ایران کے میزائل حملوں کی صلاحیت اور مؤثریت میں واضح بہتری آئی ہے، جبکہ امریکی انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…