ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ فضاء میں گم ہو گیا

datetime 5  مارچ‬‮  2026 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی فضائیہ کا ایک جدید جنگی طیارہ سخوئی شمال مشرقی ریاست آسام میں پرواز کے بھرنے کے فوری طور پر لاپتا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنگی طیارے نے شام کو معمول کی پرواز بھری تھی اور طیارے میں پائلٹ اور ایک ویپن سسٹم آپریٹر (نیویگیٹر)سوار تھے۔طیارہ آسام کے ضلع کاربی آنگلونگ کے فضائی علاقے میں پرواز کر رہا تھا جب اس کا رابطہ اچانک منقطع ہوگیا۔بھارتی فضائیہ کے بیان کے مطابق طیارہ آسام کے جورہاٹ ایئربیس سے اڑا تھا اور اس کا آخری رابطہ شام 7بج کر 42منٹ پر ہوا۔طیارے کا رابطہ منقطع ہونے کے فوراً بعد طیارے کی تلاش کے لیے سرچ اور ریسکیو مشن شروع کر دیا گیا۔کاربی آنگلونگ کے جنگلاتی علاقے میں رہنے والے بعض افراد نے اسی وقت ایک زور دار دھماکے جیسی آواز سننے کا دعویٰ کیا جس کے باعث طیارے کے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم حکام نے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ بھارتی فضائیہ نے بتایا کہ طیارے اور اس کے عملے کا سراغ لگانے کیلئے فضائی اور زمینی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…