ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ساس سے کھانا پکانے پر جھگڑا ، سوفٹ ویئر انجینئر بہو نے خودکشی کرلی

datetime 5  مارچ‬‮  2026 |

بنگلور(این این آئی)بھارتی شہر بنگلور میں سوفٹ ویئر انجینئر خاتون نے اپنی ساس سے جھگڑے کے بعد پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشما نامی خاتون امریکا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی میں ملازمت کرچکی ہیں، ان دنوں سشما بنگلورو کی کمپنی میں بطور سوفٹ ویئر انجینئر اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں۔مقامی پولیس نے بتایا کہ سشما کی شادی 5 سال قبل پنیت کمار سے ہوئی تھی جوڑے کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔پولیس کے مطابق سشما کے رشتے داروں نے اس کے شوہر پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سشما کو جہیز کیلئے ہراساں کررہا تھا جب کہ سشما کے اپنی ساس کلپنا سے بھی معمولی جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔سشما کے گھر والوں نے الزام لگایا ہے کہ سشما کی ساس اسیکھانا پکانے نہیں دیتی تھیں، دو روز قبل سشما اور اس کی ساس کے درمیان کھانا پکانے پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد سشما نے گھر میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔بعد ازاں پولیس نے سشما کے شوہر پنیت کمار کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا جب کہ ساس کی تلاش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…