ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

بونانزا سترنگی کی سی ای او کو ایرانی سپریم لیڈر کے خلاف نازیبا ریمارکس پر قانونی نوٹس جاری

datetime 5  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف کاروباری شخصیت اور بونانزا سترنگی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر

مریم حنیف بلوانی کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر توہین آمیز اور اشتعال انگیز تبصرہ کرنے پر قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ نوٹس حیدر لا ایسوسی ایٹس کے سینئر وکیل شہریار دلشاد کی جانب سے کراچی کے رہائشی بلاول حسین بلوچ کی درخواست پر بھجوایا گیا۔ نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم حنیف بلوانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس میں ایرانی سپریم لیڈر کو مبینہ طور پر اسلام کا مخالف قرار دیا گیا۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا جب دنیا بھر میں مسلمان آیت اللہ خامنہ ای کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس لیے اس پوسٹ سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور اسے فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش بھی قرار دیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق یہ اقدام پاکستان پینل کوڈ اور پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

نوٹس کے ذریعے مریم حنیف بلوانی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 14 روز کے اندر اپنے بیان پر مسلم امہ اور درخواست گزار سے غیر مشروط طور پر عوامی معافی مانگیں اور سوشل میڈیا سے متنازع مواد فوری طور پر حذف کریں۔ مزید کہا گیا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں معافی نہ دی گئی تو ان کے خلاف متعلقہ عدالتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں فوجداری اور دیوانی کارروائی شروع کی جائے گی، جس کے نتیجے میں ہونے والے اخراجات اور ہرجانے کی ذمہ داری بھی انہی پر عائد ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…