ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی حملے میں شہید 160 طالبات کی قبروں کی تصویر شئیر کردی

datetime 3  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے

جس میں امریکی حملے میں جان گنوانے والی 160 اسکول طالبات کی قبریں دکھائی گئی ہیں۔ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے لکھا کہ یہ وہ “نجات” ہے جس کا وعدہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی عوام سے کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم جانوں کو بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا۔وزیر خارجہ کے مطابق میناب شہر میں واقع ایک ابتدائی اسکول پر حملے کے نتیجے میں 160 کمسن طالبات شہید ہوئیں، جنہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں غزہ سے میناب تک بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ اس سانحے کی جانب مبذول کرائی۔واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مشترکہ کارروائیاں کی گئی تھیں،

جنہیں امریکی صدر نے “ایپک فیوری” کا نام دیا تھا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ انہی حملوں کے دوران میناب میں اسکول کی طالبات نشانہ بنیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…