اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

کویت نے “غلطی” سے امریکی طیارے مار گرائے!

datetime 2  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) امریکی فوج نے کویت میں تین ایف-15 جنگی طیاروں کے حادثے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

یہ طیارے ایران کے خلاف کارروائی کے دوران مشن پر تھے جب پیش آنے والے واقعے میں تباہ ہو گئے۔امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) کے مطابق اتوار کو امریکی فضائیہ کے تین ایف-15 ای اسٹرائیک ایگل طیارے کویتی فضائی دفاعی نظام کی جانب سے غلطی سے نشانہ بن گئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ تمام چھ فضائی اہلکار بروقت طیاروں سے ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہے، انہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کویتی حکام نے اس واقعے کو تسلیم کرتے ہوئے جاری آپریشن میں تعاون فراہم کیا، جس پر امریکی حکام نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مزید تفصیلات دستیاب ہوتے ہی جاری کی جائیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل تھی جس میں کویت میں ایک امریکی جنگی طیارہ گرتا دکھائی دے رہا تھا۔ اب امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ واقعہ ’’فرینڈلی فائر‘‘ کے باعث پیش آیا، جب کویتی میزائلوں نے غلطی سے اپنے ہی اتحادی طیاروں کو نشانہ بنا لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…