منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

نئی ایرانی قیادت بات کرنا چاہتی ہے اور میں راضی ہوگیا ہوں، ٹرمپ کا دعویٰ

datetime 1  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی نئی قیادت ان کے ساتھ مذاکرات کی خواہش رکھتی ہے،

تاہم ایرانی حکام کی جانب سے اس بیان کی تاحال کوئی توثیق نہیں کی گئی۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اٹلانٹک میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران کی نئی قیادت بات چیت کرنا چاہتی ہے اور وہ اس کے لیے آمادہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران کو یہ قدم پہلے اٹھانا چاہیے تھا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے لیے ایک سادہ اور قابلِ عمل راستہ موجود تھا، مگر انہوں نے غیر ضروری تاخیر کی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فی الحال وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ ممکنہ مذاکرات کب ہوں گے۔ ان کے بقول جن افراد کے ساتھ پہلے رابطے تھے، ان میں سے اکثر اب زندہ نہیں رہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر بڑا حملہ کیا گیا جس میں کئی اہم شخصیات ہلاک ہوئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تہران چاہتا تو پہلے ہی کسی معاہدے تک پہنچ سکتا تھا، لیکن اس نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور وقت ضائع کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…