ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

آیت اللہ علی رضا عارفی کو عبوری لیڈر شپ کونسل کارکن منتخب کر لیا گیا

datetime 1  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) ایران میں سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر ملک کا نظم و نسق سنبھالنے کے لیے

عبوری لیڈرشپ کونسل تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں آیت اللہ علی رضا عارفی کو رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی رضا عارفی اس اعلیٰ سطح کی عبوری کونسل میں ایرانی صدر اور عدلیہ کے سربراہ کے ہمراہ فرائض انجام دیں گے۔ یہ کونسل عارضی طور پر ایران کے تمام ریاستی و انتظامی معاملات کی نگرانی کرے گی تاکہ ملک میں قیادت کے خلا کو پُر کیا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیڈرشپ کونسل نئے سپریم لیڈر کے انتخاب تک ملک کی پالیسیوں اور دفاعی امور کی ذمہ دار ہوگی۔خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران نے نئے سپریم کمانڈر کے انتخاب کیلئے عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے، عبوری کونسل نئے سپریم لیڈر کے انتخاب تک قیادت کی ذمےداری سنبھالے گی۔عبوری کونسل میں ترقی پسند صدر مسعود پزشکیان اور عدلیہ کے قدامت پرست سربراہ غلام حسین محسنی کو شامل کیا گیا ہے، الجزیرہ کا کہنا ہے ایرانی صدر، عدلیہ کے سربراہ کے ساتھ علی رضا عارفی بطور فقیہ اقتدار منتقلی کی نگرانی کریں گے۔

ایرانی آئین کے آرٹیکل ایک سو گیارہ کے مطابق عبوری کونسل اس وقت تک کام کرتی ہے جب تک اٹھاسی رکنی مجلس خبردگان نئے سپریم لیڈر کا انتخاب نہیں کرلیتی۔ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای، علی لاریجانی اور آیت اللہ غلام حسین محسنی سپریم کمانڈر کے عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…