بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

اسرائیلی حملوں میں ایران کی 2اہم شخصیات کی شہادت ہو گئی ، خبرایجنسی کا دعویٰ

datetime 28  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک بین الاقوامی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ اسرائیلی حملوں میں ملک کی دو اعلیٰ شخصیات جاں بحق ہو گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر نصیر زادہ اور پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور کی شہادت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے دو ذرائع اور ایک علاقائی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ہلاکتیں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئیں، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی سرکاری تصدیق جاری نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، اور ان حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے متعدد سینئر کمانڈرز اور سیاسی شخصیات کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

ایران نے ان کارروائیوں کے جواب میں اپنی جوابی مہم کو ’’آپریشن وعدہ صادق 4‘‘ کا نام دیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اس آپریشن کے دوران خطے میں موجود کئی امریکی فوجی تنصیبات کو ہدف بنایا گیا، جن میں بحرین میں قائم امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کا مرکز بھی شامل بتایا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اڈوں کے علاوہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واقع بعض فوجی اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ پاسدارانِ انقلاب نے بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائیاں امریکی فوج اور اسرائیلی حکومت کے خلاف کی جا رہی ہیں، اور میزائل و ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…