بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

پاک فضائیہ کی بمباری , افغان سپریم لیڈر ہیبت اللہ کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات

datetime 27  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) افغان میڈیا میں ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ افغانستان کی اسلامی امارت کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ ممکنہ طور پر

کابل میں ہونے والے مبینہ پاکستانی فضائی حملوں کے دوران نشانہ بنے۔ تاہم ان خبروں کی تاحال سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔Afghan Times کی رپورٹ کے مطابق بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملوں کے وقت ہیبت اللہ اخوندزادہ صدارتی کمپاؤنڈ میں موجود نہیں تھے، مگر اس کے باوجود ان سے رابطے کے ذرائع منقطع بتائے جا رہے ہیں اور ان کی موجودہ حالت کے بارے میں کوئی مستند معلومات دستیاب نہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود صدارتی مقام کے قریب ایک رہائش گاہ میں موجود تھے جسے مبینہ طور پر فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔


بعض تصدیق شدہ اطلاعات کے مطابق وہ اس حملے میں مارے گئے، تاہم اس دعوے کی بھی آزاد ذرائع سے توثیق نہیں ہو سکی۔ہیبت اللہ اخوندزادہ، جنہیں افغان طالبان کا اعلیٰ ترین رہنما سمجھا جاتا ہے، کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں اور ان کی موجودگی یا سلامتی کے حوالے سے کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا۔مزید برآں، افغان ٹائمز کا کہنا ہے کہ حالیہ بمباری کے بعد طالبان قیادت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے لیے مشرقِ وسطیٰ کے چند ممالک سے رابطے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ تاہم ان پیش رفتوں کی بھی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…