بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

تابش ہاشمی کے پروگرام میں ایسا کیا ہوا؟ اداکارہ روتے ہوئے پروگرام چھوڑ کر چلی گئیں

datetime 26  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)   معروف کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی کے ٹی وی پروگرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے

جس میں بطور مہمان شریک اداکارہ زارا نور عباس ایک سوال پر جذباتی ہو کر پروگرام ادھورا چھوڑ دیتی ہیں۔وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دورانِ گفتگو میزبان نے اداکارہ سے ان کے ڈرامے زیبائش کے حوالے سے سوال کیا اور بتایا کہ اس پروجیکٹ کے بعد انہیں عالمی سطح پر پہچان ملی تھی۔ اسی سلسلے میں انہوں نے بھارتی گلوکار Yo Yo Honey Singh کے ایک مبینہ ٹوئٹ کا ذکر کرتے ہوئے پوچھا کہ اس میں کیا کہا گیا تھا۔

سوال سنتے ہی زارا نور عباس سنجیدہ اور خاموش ہو گئیں جبکہ میزبان نے ہنستے ہوئے انہیں بات جاری رکھنے کا کہا۔ کچھ توقف کے بعد اداکارہ نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ گلوکار نے ان کے کام پر تبصرہ کیا تھا جو ان کے نزدیک اتنا مزاحیہ نہیں تھا جتنا سمجھا گیا۔میزبان کی جانب سے مزید وضاحت طلب کرنے پر اداکارہ نے گفتگو آگے بڑھانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موضوع پر بات نہیں کرنا چاہتیں اور پہلے ہی درخواست کر چکی تھیں کہ اس معاملے کو زیرِ بحث نہ لایا جائے۔ اس موقع پر میزبان نے وضاحت دی کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا اور ضرورت پڑی تو اس حصے کو ایڈیٹ کر دیا جائے گا۔

تاہم گفتگو کے دوران اچانک اداکارہ آبدیدہ ہو گئیں اور چند لمحوں بعد شو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں۔ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ افراد اسے حقیقی ردِعمل قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض کا خیال ہے کہ یہ سب ریٹنگ یا تشہیر کا حصہ بھی ہو سکتا ہے۔ تاہم اس واقعے کی مکمل حقیقت تاحال واضح نہیں ہو سکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…