جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

کابل میں 25ڈالر میں ملنے والا پاکستانی ویزا بلیک میں 1800ڈالر تک ملنے لگا

datetime 26  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغان شہریوں کے لیے پاکستانی ویزوں کی محدود دستیابی کے بعد کابل میں غیرقانونی ایجنٹس کی چاندی ہو گئی ہے۔

جو ویزا سرکاری طور پر تقریباً 25 ڈالر (لگ بھگ 6,989 روپے) میں ملتا تھا، وہی اب بلیک مارکیٹ میں 1,800 ڈالر (تقریباً 5 لاکھ 3 ہزار روپے) تک فروخت کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون عاصمہ اور ان کے والد کو اسلام آباد سفر کے لیے مقررہ فیس سے کہیں زیادہ رقم ادا کرنا پڑی۔ عاصمہ کا اصل مقصد پاکستان میں قیام نہیں بلکہ سوئٹزرلینڈ میں موجود اپنے منگیتر سے ملنے کے لیے ویزا انٹرویو دینا تھا۔ چونکہ سوئس سفارت خانے میں ذاتی حاضری لازمی تھی اور قریبی آپشن پاکستان تھا، اس لیے انہیں پہلے پاکستانی ویزا درکار تھا۔عاصمہ نے بتایا کہ سرکاری طریقہ کار کے ذریعے کئی ماہ کوشش کے باوجود ویزا حاصل نہ ہو سکا، جس کے بعد انہوں نے نجی ایجنسی کا سہارا لیا۔ کابل میں ایک ٹریول ایجنسی کو 1,600 ڈالر ادا کیے گئے جس نے تیز پراسیسنگ کا وعدہ کیا۔ افغانستان میں غیر شادی شدہ خواتین کے سفر سے متعلق سخت قوانین کے باعث ان کے والد کو بھی ساتھ درخواست دینا پڑی، یوں مجموعی طور پر 3,200 ڈالر خرچ ہوئے۔ تین روز بعد انہیں ویزے واٹس ایپ کے ذریعے موصول ہو گئے، تاہم یہ عمل سرکاری چینل کے بجائے ذاتی رابطوں کے ذریعے مکمل ہوا۔رپورٹ کے مطابق عاصمہ کا معاملہ کوئی الگ مثال نہیں۔ کابل میں پاکستانی ویزوں کی غیرقانونی خرید و فروخت ایک منظم شکل اختیار کر چکی ہے۔

متعدد درخواست گزار 1,300 سے 1,800 ڈالر تک ادا کر رہے ہیں، حالانکہ سرکاری فیس اس سے کئی گنا کم ہے۔واضح رہے کہ افغان شہریوں کے لیے پاکستانی ویزا فیس تقریباً 25 ڈالر ہے اور درخواست کا عمل مکمل طور پر آن لائن نظام کے تحت انجام پاتا ہے۔ تاہم کئی درخواست دہندگان کا کہنا ہے کہ سرکاری پورٹل کے ذریعے جمع کرائی گئی درخواستیں طویل انتظار کے بعد مسترد ہو جاتی ہیں یا کوئی جواب موصول نہیں ہوتا، جس کے باعث لوگ مجبوراََ مہنگے اور غیرقانونی ذرائع اختیار کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…