ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

دلہن کو اسٹیج پر گولی مار دی گئی

datetime 25  فروری‬‮  2026 |

پٹنہ (این این آئی )بھارتی ریاست بہار میں شادی کی تقریب میں اسٹیج پر موجود دلہن کو گولی مار کر قتل کرنے کی کوشش کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 18 سالہ آرتی کماری اپنی شادی کے اسٹیج پر ہونے والے شوہر کے ساتھ موجود تھی۔رسموں کی ادائیگی کے لیے اہلِ خانہ اسٹیج کے سامنے جمع تھے کہ اسی دوران اچانک مہمانوں میں شامل ایک شخص نے آرتی پر فائرنگ کر دی، گولی آرتی کے پیٹ میں لگی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد تقریب میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ اہلِ خانہ نے آرتی کو ہوش میں رکھنے کی کوشش کی اور فورا اسے قریبی اسپتال لے گئے۔

ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے دلہن کو ٹراما سینٹر ریفر کر دیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کی شناخت دین بندھو کے نام سے ہوئی ہے جو دلہن کا پڑوسی ہے، مقامی لوگوں کو شبہ ہے کہ معاملہ محبت کے تنازع سے جڑا ہو سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا جبکہ پولیس نے اس کے والدین کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہوا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اس سے قبل بھی شراب کے ایک مقدمے میں جیل جا چکا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…