جمعہ‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2026 

ٹی وی کی آواز کم کرنے پر جھگڑا،بیوی نے طیش میں آ کر چاقو کے وار سے شوہر کو قتل کر دیا

datetime 20  فروری‬‮  2026 |

سلام آباد (نیوز ڈ یسک)بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ٹی وی کی آواز کم کرنے پر شروع ہونے والا میاں بیوی کا جھگڑا افسوسناک انجام پر پہنچ گیا،

جہاں ایک خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ منگل گیری کے علاقے میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت 27 سالہ شیخ احمد کے طور پر ہوئی ہے، جو پیشے سے اے سی مکینک تھا اور اپنی اہلیہ کے ساتھ ٹی آئی ڈی سی او ہاؤسنگ کالونی میں رہائش پذیر تھا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق احمد نے بیوی سے ٹی وی کی آواز کم کرنے کا کہا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔ بات بڑھتے بڑھتے شدت اختیار کر گئی اور مبینہ طور پر خاتون نے غصے میں آ کر شوہر پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

اہلِ علاقہ زخمی شخص کو فوری طور پر وجے واڑہ کے سرکاری اسپتال لے گئے، لیکن وہ زخموں کی شدت کے باعث جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…