اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے بیوی کی سگی بھتیجی سے زیادتی کر کے جھوٹے نکاح کا دعویٰ کرنے والے شخص پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

datetime 19  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے لڑکی سے زیادتی اور جھوٹے نکاح کا دعویٰ کرنے والے شخص پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

جبکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے محمد شہزاد کی اپیل خارج کر دی۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ درخواست گزار نے اپنی بیوی کی سگی بھتیجی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، اسے شرعی نکاح کا رنگ دینے کی کوشش کی، وہ پہلے سے شادی شدہ ہے، قانونی بیوی متاثرہ لڑکی کی سگی پھوپھی ہے، پھوپھی کی موجودگی میں اس کی سگی بھتیجی سے نکاح قانونی طور پر جائز نہیں ہوسکتا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ پٹیشنر نے قانونی رکاوٹ سے بچنے کے لیے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینے کا من گھڑت دعویٰ کیا، اور انسانیت سوز فعل کو چھپانے کیلیے جھوٹی کہانی گھڑی، جس کا کوئی قانونی ثبوت نہیں۔عدالت نے پٹیشنر کو متاثرہ خاتون سے پیدا ہونے والے بچے کا حیاتیاتی والد قرار دیتے ہوئے کہا کہ نکاح ثابت نہ ہونے کے باوجود حیاتیاتی والد اپنے بچے کو نان و نفقہ دینے کا قانونی اور اخلاقی پابند ہے، معصوم بچے کو والدین کے غیر قانونی تعلق یا تنازعات کے باعث بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔

پٹیشنر نے عدالتی عمل کو خاتون کو ہراساں کرنے اور اخلاقی طور پر دبانے کے لیے بطور آلہ استعمال کیا، آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت ہر انسان کے وقار کی حرمت ناقابلِ تسخیر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…