بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ویلنٹائن ڈے ڈنر پرشوہر نے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا

datetime 18  فروری‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی ریاست ہریانہ میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اہلیہ کو قتل کرنے والے شوہر کی جھوٹی کہانی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویلنٹائن ڈے کی رات ملزم انشل دھون نے پولیس کو فون کر کے دعوی کیا تھا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے لوٹ مار کے دوران اس کی بیوی کا گلا کاٹ دیا ہے تاہم تفتیش کے دوران اس کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم انشل بار بار کہانی بدل رہا تھا اور حملہ آوروں کی کوئی واضح تفصیل دینے سے قاصر تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے شک کی بنیاد پر جب ملزم انشل سے سخت انداز میں پوچھ گچھ کی تو اس نے اعترافِ جرم کر لیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ انشل کو اپنی بیوی کے کردار پر شبہ تھا جس کے باعث دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے، اسی شبے کی بنیاد پر انشل نے اپنی بیوی مہک کا قتل کیا۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ واردات کے وقت انشل نے دستانے پہنے ہوئے تھے تاکہ فنگر پرنٹس پکڑے جانے سے بچ سکے، پہلے اس نے مہک کا گلا دبا کر اس کی جان لی اور بعد ازاں تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر تن سے جدا کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہک نجی بینک میں ملازمت کرتی تھی، دونوں کی شادی گزشتہ سال 25 ستمبر کو ہوئی تھی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…