بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

محسن نقوی نے بانی کی رہائی کیلئے کوشش کی اور فیلڈ مارشل کے سامنے بھی بات کی ، علی امین گنڈاپور

datetime 17  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنے کہاہے کہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوشش کی اور

فیلڈ مارشل کے سامنے بھی بات کی ، عمران خان کے رہانہ ہونے کے ذمہ دارہم سب ہیں، ہمارا دباؤ اتنا کم ہو گیا ملاقات سے لے کربانی کی صحت پر دھرنا دے کر بیٹھے ہیں، 5اکتوبر کو ڈی چوک پر پہنچے تو 15بندے بھی نہیں تھے، بانی کورپورٹ دی گئی ڈیڑھ لاکھ موجود تھے۔علی امین گنڈا پور نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ محسن نقوی نے بانی کی رہائی کیلئے جتنی کوشش کی،کسی نے نہیں کی، محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے فیلڈمارشل کے سامنے بھی بات کی، محسن نقوی واحد انسان ہیں،جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر لیتے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ محسن نقوی سے پہلی ملاقات چائنیز کے مسئلے پر ہوئی تھی، محسن نقوی سے کہا تھا آپ غلط کام کر رہے ہیں، میں گرفتار ہوا تو محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ تھے، میں نے محسن نقوی کو کہا میں نے اپنے بچے کو اپنی گرفتاری کا نہیں بتایاتھا، محسن نقوی نے بانی کی رہائی کیلئے جتنی کوشش کی،کسی نے نہیں کی، میرا ابھی محسن نقوی سے رابطہ نہیں ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے فیلڈمارشل کے سامنے بات کی، وہ واحد انسان ہیں،جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر لیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارے دھرنے سے بانی پی ٹی آئی باہر نہیں آئیں گے،

بانی کی رہائی سے لے کر صحت تک آگئے،ہم اس کے ذمہ دارہیں، مفاہمت ہمارے دین میں ہے، مفاہمت ترقی اور بہتری کا راستہ ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ میری دعاہے کہ بانی کی صحت سے متعلق رپورٹ ٹھیک ہو، بانی پی ٹی آئی کے رہانہ ہونے کے ہم سب ذمہ دارہیں، بانی جس سوچ سے چل رہے تھے،وہ ملک کوآگے لے کر جاتے،بانی کی صحت سے متعلق اطلاعات پر یقین نہیں رکھتے، دعا ہے جیسی رپورٹ بتائی جا رہی ہے صحت ویسی ہی ہو،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جارہی، ہٹ دھرمی کی جارہی ہے اس کامطلب دل میں چور ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارا دباؤ اتنا کم ہو گیا کہ ملاقات سے لے کربانی کی صحت پر دھرنا دے کر بیٹھے ہیں، ہمارے درمیان بدنیت لوگ ہیں،پی ٹی آئی میں کسی میں فیصلہ سازی کی طاقت نہیں، پی ٹی آئی میں سب ایک دوسرے پر ملبہ ڈال رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے یکم اکتوبر کو ملاقات ہوئی، بانی نے کہا 26ویں ترمیم روکنے کیلئے اسلام آباد آناہے، جڑیں ہل گئی تھیں،سسٹم ہمارے ساتھ بیٹھنے پر راضی ہو گیا تھا۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی سے جو لوگ ملنے جاتے ہیں وہ عجیب کہانیاں سناتے ہیں، بانی کو بتایا جاتا ہے قیادت غدار ہے،

لوگ نکلنے کیلئے تیارہیں ، 5اکتوبر کو ڈی چوک پر پہنچے تو 15بندے بھی نہیں تھے، بانی کورپورٹ دی گئی کہ ڈیڑھ لاکھ موجود تھے، بانی کو رپورٹ دی گئی کہ فیض آبادپل پر 3لاکھ لوگ موجود تھے، بانی پی ٹی آئی نے فائنل کال دی،ہم نے بھر پور زور لگایا۔علی امین نے کہا کہ26نومبر کو بانی نے ہمیں سنگجانی پر رکنے کا کہا،ہم نے بات نہیں مانی، پی ٹی آئی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، ناکامی میں ہم سب شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی نے مجھے کئی بار کہاہے فوج ان سے زیادہ ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…