نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے گیتا کا خیال رکھنے پر عبدالستار ایدھی کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے عبدالستار ایدھی کی گیتا کا خیال رکھنے ، بحفاظت بھارت پہنچانے اور ان تمام مراحل کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے پر بجرنگی بھائی جان قرار دیدیا۔واضح رہے کہ تیرہ سال قبل سمجھوتہ ایکسپریس سے غلطی سے پاکستان آ جانے والی قوت گویائی و سماعت سے محروم بھارتی لڑکی گیتا کو ایدھی فاونڈیشن نے 13سال تک قیام و طعام کی سہولیات فراہم کرنے ساتھ اسے واپس بھجوانے کیلئے بھی راہ ہموار کرتی رہی۔اور تیرہ سالہ طویل جدوجہد کے بعد بالآخر آج اسے اس کے اپنے ملک بھارت روانہ کر دیا گیا ہے۔ایدھی فاونڈیشن کی ان تمام کاوشوںکو سراہتے ہوئے ششی تھرور نے عبدالستار ایدھی کو بجرنگی بھائی جان کا لقب دے دیا۔