جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

پاکستان نے سعودی عرب میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو میں جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے والا ہائپرسونک میزائل متعارف کروادیا

datetime 11  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو 2026 کے دوران پاکستانی کمپنی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (جی آئی ڈی ایس) نے ہائپرسونک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل ’سمیش‘ (SMASH) متعارف کروا دیا ہے۔

یہ جدید میزائل نہ صرف سمندری اہداف بلکہ زمینی اہداف پر حملہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اسمیش میزائل کو انتہائی تیز رفتار، اعلیٰ درستگی اور تقریباً عمودی زاویے سے حملہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ جدید دفاعی نظام کو چکمہ دیا جا سکے۔ اینٹی شپ سیٹنگ میں اس کی رینج 290 کلومیٹر ہے اور اس میں 384 کلوگرام وزنی وار ہیڈ نصب کیا گیا ہے۔ نیویگیشن کے لیے ایچ ڈی جی این ایس اسسٹڈ اینرشیل نیویگیشن سسٹم کے ساتھ ایکٹو ریڈار سِیکر استعمال کیا گیا ہے۔ میزائل میں سنگل اسٹیج ڈوئل تھرسٹ سالڈ راکٹ موٹر نصب ہے، اور کمپنی کے مطابق اس کی درستگی (CEP) 10 میٹر یا اس سے کم ہے۔ ٹرمینل فیز میں اس کی رفتار آواز کی رفتار سے دوگنی تک پہنچ سکتی ہے۔

زمینی اہداف کے لیے تیار شدہ ورژن میں بھی رینج 290 کلومیٹر ہے، تاہم وار ہیڈ کا وزن 444 کلوگرام کیا گیا ہے۔ اس میں بھی وہی سنگل اسٹیج ڈوئل تھرسٹ راکٹ موٹر استعمال کی گئی ہے جبکہ درستگی 15 میٹر یا اس سے کم اور رفتار آواز کی رفتار سے دوگنی بتائی گئی ہے۔

جی آئی ڈی ایس کا کہنا ہے کہ اسمیش میزائل کو دوہری صلاحیت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ایک ہی میزائل کو سمندری اور زمینی دونوں مشنز میں استعمال کیا جا سکے۔ اس سے لاجسٹک نظام آسان رہتا ہے اور اخراجات میں کمی آتی ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں میں طویل فاصلے تک درست حملہ کرنے والے ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر اسمیش کو انتہائی مؤثر اور متنازع ہتھیار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…