اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملتان میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی تمام ترکوششوں کے باوجود سرکاری ہسپتانوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 271 تک جا پہنچی جبکہ 15سو سے زائد مقامات سے ڈینگی لاروا بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ملتان اور گرد و نواح میں ڈینگی پر قانو پانے کے لیے ضلع انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دینے کے باوجود بھی اس میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے جس سے ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد 260 سے بڑھ کر 271 تک جا پہنچی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہی ہو رہا ہے جبکہ شہر کے 15 سو سے زائد مختلف مقامات پر سے ڈینگی کا لاروا بھی ملا ہے جس سے صورتحال مزید سنگین ہونے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ڈی سی او آفس میں ڈینگی کنٹرول سنٹر کے قیام کے ساتھ ڈینگی کے حوالے سے میٹنگ بھی کی جا رہی ہیں تا کہ اس مرض سے نجات مل سکے۔
ملتان میں ڈینگی بے قابو، تعداد 271 ہو گئی
27
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں