دمشق(نیوز ڈیسک)داعش نے خودکش حملوں کے لئے خواتین پر مشتمل بٹالین کی تربیت شروع کردی۔ ایک انسانی حقوق گروپ نے اطلاع دی ہے کہ رقہ میں خواتین کو خودکش بمبار بنانے کے لئے ایک بٹالین بنائی گئی ہے اور اس کو تربیت دی جا رہی ہے، اس کے لئے ایک مصری خاتون نے رقم ’عطیہ‘ کی ہے اور اپنے آپ کو خودکش حملے کے لئے بھی پیش کیا ہے۔ اس تبدیلی کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ خواتین پر شک کم کیا جاتا ہے۔ ایسی اطلاعات بھی آرہی ہیں کہ غیرملکی خواتین کو خودکش حملوں کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہ پراپیگنڈا اور دیگر کام زیادہ بہتر انداز میں کر رہی ہیں جبکہ گشت کرنیوالی خواتین فورس الخانسہ سے بھی کسی خاتون کو خودکش بمبار نہیں بنایا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں