پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

چہرے کی جھریو ں سے نجات پانے کے آسان طریقے

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )عام طور پر بڑھتی عمر کے اثرات چہرے او ر ہاتھوں کی جلد پر جھریوں کی صورت میں نمودار ہوتے ہیں۔ انسانی جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات کا ظاہر ہونا اگرچہ ایک فطری عمل ہے تاہم اس سے چھٹکارہ پانے کیلئے قدرت نے بہت سی ایسی اشیاءپیدا کی ہیں جن کے بر وقت استعمال سے اس عمل کو کسی حد ت روکا یا سست کیا جا سکتا ہے۔ماہرین جلد کی رائے کے مطابق کیمیکل کے استعمال سے بہتر ہے کہ جلد پر قدرتی اثرات کے ظاہر ہونے پر ان سے قدرتی انداز میں نمٹا جا ئے۔ماہرین جلد کی رائے کے مطابق جھریوں کے خاتمے کیلئے سب بہترین چیزانڈے کا ماسک ہے۔انڈے کا ما سک تیار کرنے کیلئے آپ کو ضرورت ہو گی ایک عدد انڈے کی سفیدی، ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور آدھی کھانے کی چمچ شہد ان تینوں اشیاءکو اچھی طرح مکس کرکے آمیزہ تیار کر لیں اور آدھے گھنٹے کیلئے چہرے پر لگا رہنے دیں اس کے بعد تازہ پانی سے چہرہ دھو لیں۔واضح رہے انڈے کی سفیدی جلد کو ٹائٹ رکھنے اور کھلے مساموں کو تنگ کرنے اور جھریوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔دوسرا اہم اور آسان طریقہ ایلو ویرایا گھیگوار کا استعمال ہے۔ماہرین جلد کے مطابق ایلویرا میں قدرتی طور پر میلک ایسڈ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو جھریوں کے خاتمے کیلئے نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آپ تازہ ایلویرا کا ایک پتہ لیں اس کی تازہ جل کو نکال کر چہرے پر لگائیں اور 20منٹ کے بعد چہرہ دھو لیں۔علاوہ ازیں زیتون کا تیل یا اولیو آئل جھریوں کے خاتمے کیلئے نہایت مفید خیال کیا جاتا ہے۔ اولیو آئل میں وٹامن اے اور ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اولیو آئل چہرے پر جھریوں کے خاتمے اور جلد میں مناسب نمی پیدا کرنے کا بہترین حل ہے۔ جلد کی حفاظت اور جھریوں سے نجات کیلئے کھیرے اور دہی کا ماسک بھی بے حد اہم نتائج دیتا ہے۔کھیرے اور دہی کا ماسک تیار کرنے کیلئے آدھا کھیرا کاٹ لیں اس میں چند پتیاں پودینے کی اور ایک کپ دہی ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ اس آمیزے کو فریج میں محفوظ کر لیں اور ہر زور حسب ضرورت آمیزہ چہرے پر لگا کر 25منٹ کے بعد دھو لیں۔ امید ہے ان آسان طریقوں پر عمل کر کے آپ چہرے اور ہاتھوں کی جھریوں سے نجات حاصل کرنے اور انکے بڑھوتری کے اثرات کر کم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…