ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ہاتھوں سے ظاہر ہونے والی پانچ خطرناک بیماریاں

datetime 27  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آنکھوں ، بالوں اور دیگر اعضا کی طرح ہاتھوں کی مختلف کیفیات سے بہت سے امراض کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ آپ ہاتھوں کی یہ علامات کسی بیماری کی وجہ ہوتاہم انہیں دیکھ کر احتیاط ضرور کیا جائے اور ان کی شدت سے ڈاکٹروں سے رابطہ کرنا بہتر ہوگا۔
لمبی انگلیاں اور گٹھیا کا خطرہ
اگرچہ مردوں میں انگوٹھی کی انگلی برابر والی انگلی سے لمبی ہوسکتی ہے لیکن اگر یہ علامت خاتون میں ہو تو ان میں گٹھیا ( آرتھرائٹس) کا خطرہ ذیادہ ہوسکتا ہے۔ اس کی وجوہ میں ایسٹروجن ہارمون کی کمی کا دخل بھی ہوسکتا ہے۔ اگر مردوں میں انگوٹھے کی انگلی سب سے لمبی ہو تو یہ کثرتِ اولاد اور اپنی بیوی سے بہتر تعلقات کی علامت ہوسکتے ہیں لیکن پروسٹیٹ کینسر کو بھی ظاہرکرتے ہیں۔
کپکاتے ہوئے ہاتھ اور پارکنسن کا مرض
اگر ہاتھ کپکپاتے ہوں تو یہ کیفین کی زیادتی، دمے کے مرض اور ڈپریشن دور کرنے والی دواو¿ں کا ردِ عمل بھی ہوسکتا ہے۔ لیکن اس کی زیادتی پر اپنے ڈاکٹروں سے رجوع کیجئے۔ تمام ماہرین کا اتفاق ہے کہ یہ پارکنسن کے مرض کی علامت بھی ہوسکتی ہے یا کسی رسولی کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے جو دماغ میں سرطانی یا غیرسرطانی بھی ہوسکتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس کا علاج موجود ہے۔
ناخنوں کا رنگ، امراضِ گردہ
ایک بھارتی ڈاکٹر نے گردے کے شدید بیماری میں مبتلا 100 مریضوں کا بغور جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ ان میں سے 36 فیصد مریضوں کی انگلیوں کے ناخنوں کا رنگ نیچے سے سفید اور باقی ا?دھے حصے پر براو¿ن تھا۔ اس کی وجہ خون کی کمی اور گردے کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد ہارمون کی کمی بیشی سے ہوسکتا ہے۔ اگر ا?پ نے ناخن کا نصف حصہ گہری رنگت کا ہو اور گردوں کی کوئی تکلیف پیدا ہورہی ہو تو ضرور ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ اگر ناخن پر سیدھی گہری لکیریں یا ابھار ہوں تو وہ جلد کے کینسر کی وجہ بھی ہوسکتے ہیں۔
کمزور گرفت، امراضِ قلب اور فالج
کمزور گرفت اعصاب کی کمزوری ، فالج کے خطرے اور کم زندگی کو ظاہر کرتی ہے۔ حال ہی میں ایک بین الاقوامی طبی تحقیقی جریدے لینسٹ نے 17 ممالک میں ایک لاکھ 40 ہزارافراد کا مطالعہ شائع کیا ہے جس سے یہی نتیجہ اخذ کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گرفت کی کمزوری دل سمیت تمام پٹھوں کی قوت کو ظاہر کرتی ہے اورخاص طور پر بہتر بلڈ پریشر کو ظاہر کرتی ہے۔ ضروری ہے کہ دل کو بہتر بنانے کے لیے ورزش کی جائے اور روزانہ کم از کم 30 منٹ تک تیز قدموں سے چلا جائے۔
انگلیوں کے نشانات اور ہائی بلڈ پریشر
برطانوی ماہرین نے 139 افراد کے فنگرپرنٹس لیے ہیں۔ جن افراد کے نشاناتِ انگشت ( فنگرپرنٹس) مرغولے دار ( ورل) ہوتے ہیں ان میں بلند بلڈ پریشر کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے۔ جتنی انگلیوں پر یہ نشانات ہوں گے بلڈ پریشر زیادہ ہونے کا خطرہ بھی اتنا ہی ہوگا۔ ماہرین کے مطابق ماں کے پیٹ میں ہی انگلیوں کے نشانات بن جاتے ہیں اور مختلف امراض کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…