جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

ماڈل بننے کی خواہشمند خاتون نے شوہر کے بندر کہنے پر خودکشی کر لی

datetime 31  جنوری‬‮  2026 |

نئی دہلی(این این آئی )بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھن میں ماڈل بننے کی خواہشمند خاتون نے شوہر کے مزاحیہ تبصرے سے دل برداشتہ ہو کر پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی شناخت تنو سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جو لکھن میں اپنے شوہر راہول شریواستو کے ساتھ رہتی تھی، خودکشی کا واقعہ رواں ہفتے بدھ کی شام کو پیش آیا۔

تنو سنگھ کی بہن انجلی نے پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے بیان میں بتایا ہے کہ تنو سنگھ کے گھر میں سب لوگ آپس میں ہنسی مذاق کر رہے تھے، اسی دوران راہول نے تنو کو مزاحیہ انداز میں بندر کہہ دیا جس پر وہ دل گرفتہ ہو کر دوسرے کمرے میں چلی گئی۔دروازہ کھٹکھٹانے پر کمرے کا دروازہ اندر سے لاک ملا، گھر والوں نے کھڑکی سے کمرے میں جھانکا تو تنو کو پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔ راہول نے دروازہ توڑ کر تنو کو فورا اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تنو سنگھ کو ماڈل بننے کا بے حد شوق تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…