جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

بھارت میں نیپاہ وائرس پھیلنے پر پاکستان میں ہائی الرٹ جاری ،کلیئرنس کے بغیر کسی فرد کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی

datetime 29  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر اقدامات اٹھا لئے گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے الرٹ جاری کر دیا ہے،

پاکستان میں داخل ہونے کے تمام راستوں پر سکریننگ کے لیے کہا گیا ہے۔بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے مطابق یہ اقدام عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے، انٹرنیشنل ائیر پورٹس، بندرگاہوں، زمینی سرحدوں پر 100 فیصد سکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے، تمام مسافروں، عملے، ڈرائیورز کی مکمل سکریننگ کی جائے گی، بغیر بارڈر ہیلتھ سروسز ہیلتھ کلیئرنس کسی فرد کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ایڈوائزری میں تمام مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی مکمل سفری اور ٹرانزٹ ہسٹری کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے، نیپا سے متاثرہ علاقوں سے آنے یا گزرنے والے مسافروں کی خصوصی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے،تمام پوائنٹس آف انٹری پر تھرمل اسکریننگ اور طبی معائنہ لازمی قرار دیا گیا ہے، کسی مسافر کی بخار کی حالت اور دیگر علامات پر فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔نیپا وائرس کی علامات میں بخار، سر درد، سانس کی تکلیف اور اعصابی علامات شامل ہیں، مشتبہ مریض کو فوری طور پر آئسولیٹ کرکے متعلقہ اداروں کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سفری معلومات چھپانے یا غلط بیانی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ادھربھارت میں نپاہ وائرس کے معاملے پر محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کر دی۔ایڈوائزری کے مطابق پاکستان میں نپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا وائرس ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اس وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، جسم میں درد اور الٹی شامل ہے۔نپاہ وائرس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…