نئی دہلی(نیوزڈیسک) ہندوستانی وزیراعظم نریندری مودی نے 12 سال قبل ہندوستان سے ٹرین کے ذریعے غلطی سے پاکستان میں داخل ہونے والی سماعت اور قوت گویائی سے محروم ہندوستانی لڑکی گیتا کی واپسی پر ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کردیا۔مودی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ وہ گیتا کا خیال رکھنے پر ایدھی فاؤنڈیشن کا لفظوں میں شکر ادا نہیں کرسکتے، وہ رحم دلی اور ہمدردی کے فرشتے ہیں۔انہوں گیتا کی بحفاظت واپسی پر وزیراعظم نواز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا۔مودی کا کہنا تھا کہ ایدھی فاؤنڈیشن نے جو کیا اس کی کوئی قیمت نہیں تاہم وہ فاؤنڈیشن کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کررہے ہیں۔خیال رہے کہ آج صبح نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشل ایئرپورٹ پر ہندوستانی اور پاکستانی عہدیداران نے گیتا کا استقبال کیا۔واضح رہے کہ ہندوستانی لڑکی گیتا 12 سال قبل ہندوستان سے ٹرین کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئی تھی.میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان رینجرز نے 2003 میں سرحد عبور کر کے لاہور پہنچنے والی ایک 11 سالہ لڑکی کو تحویل میں لیا تھا جس کے بعد اسے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دیا گیا، جہاں بلقیس ایدھی نے اسے گیتا کا نام دیا۔اس معاملے پر گہری نظر رکھنے والے پاکستان میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکن انصار برنی گیتا کی تصاویر لے کر اکتوبر 2012 میں ہندوستان گئے تھے تاہم اس وقت کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہو سکی تھی.تاہم سلمان خان کی فلم “بجرنگی بھائی جان” کی دونوں ممالک میں کامیابی کے بعد گیتا کے معاملے نے ایک بار پھر سر اٹھایا.رواں سال عید الفطر پر ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم میں سلمان خان قوت گویائی سے محروم ایک پاکستانی بچی کو اس کے والدین تک پہنچانے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں.انصار برنی کا دعویٰ تھا کہ “بجرنگی بھائی جان” ان کی جانب سے 2012ء میں گیتا کے خاندان کی تلاش میں ہندوستانی کے کیے جانے والے دورے سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔
گیتاکی بھارت واپسی ،نریندرامودی کاایدھی فاﺅنڈیشن کےلئے 1کروڑروپے کااعلان
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہم بگرام ایئربیس افغانستان سے واپس لینے جا رہے ہیں، صدر ٹرمپ کا اعلان
-
سعودی عرب کے بعد 2اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے ...
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر بھارت کا ردعمل بھی آ گیا
-
ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
-
زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ: پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت ...
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
آن لائن جوئے پر پابندی نے ایک ارب ڈالر کی انڈسٹری کو بند کر دیا
-
بنکاک ائیرپورٹ پر خاتون مسافر کو چھونے والا پاکستانی شخص پکڑا گیا
-
کوئی سمجھتا ہے میں ٹوٹ جاؤں گا تو یہ غلط فہمی ہے ،یزیدیت کے آگے ...
-
انصاف کے دروازے بند ، میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ، عمران خان کا چیف ...
-
ریاض: بلند وبالاعمارتیں سعودی اور پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہم بگرام ایئربیس افغانستان سے واپس لینے جا رہے ہیں، صدر ٹرمپ کا اعلان
-
سعودی عرب کے بعد 2اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے والے ہیں،حامد میر
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر بھارت کا ردعمل بھی آ گیا
-
ملکی گیس کنکشن پر مستقل پابندی عائد، وصول شدہ 30لاکھ درخواستیں منسوخ کرنے کی ہدایت
-
زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ: پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
آن لائن جوئے پر پابندی نے ایک ارب ڈالر کی انڈسٹری کو بند کر دیا
-
بنکاک ائیرپورٹ پر خاتون مسافر کو چھونے والا پاکستانی شخص پکڑا گیا
-
کوئی سمجھتا ہے میں ٹوٹ جاؤں گا تو یہ غلط فہمی ہے ،یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا، عمران خان
-
انصاف کے دروازے بند ، میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
ریاض: بلند وبالاعمارتیں سعودی اور پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور
-
نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں
-
دفاعی معاہدے پر سعودی عرب نے ترانہ ریلیز کردیا