کابل(نیوزڈیسک) افغان صوبہ تخار میں زلزلے سے سکول میں بھگڈر مچ گئی جس سے 12 طلبہ جاں بحق ہو گئیں جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے اوپر ہو گئی ہے۔ افغان ٹی وی کی نشریات جاری تھیں کہ سٹوڈیو زلزلے سے لرز اٹھا۔ اینکر نشریات ادھوری چھوڑ کر اٹھ گیا۔ دور دراز کے علاقوں تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کی صورتحال واضح نہیں ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب بھارتی دارالحکومت دہلی سمیت بالائی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں لال چوک فلائی اوور گر گیا اور جہانگیر چوک کے فلائی اوور میں دراڑ آ گئی جبکہ وادی میں ٹیلی فون اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 150 ہو گئی
26
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں