جدہ (نیوزڈیسک) سعودی حکام کی طرف سے ملازمین کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں حالیہ دنوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ اب جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس کی طرف سے یہ اعلان بھی کردیا گیا ہے کہ ملازمین کو برخاست کرنے والی کمپنیاں اگر اپنے اس عمل کی درست وجوہات بیان نہیں کریں گی تو انہیں 10 ہزار سعودی ریال کا جرمانہ کیا جائے گا۔ عرب نیوز کے مطابق سوشل انشورنس ادارے کے نمائندہ عبداللہ بن محمد کا کہنا تھا کہ بعض کمپنیاں ملازمین کو برخاست کرتے ہوئے غلط وجوہات بیان کرتی ہیں تاکہ ملازمین کو انشورنس اور زرتلافی وغیرہ سے محروم رکھا جاسکے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ استعفے کی وجہ محض اس صورت میں بیان کی جانی چاہیے کہ جب کوئی ملازم اپنی رضامندی سے استعفیٰ دے اور اسی طرح معاہدے کے اختتام پذیر ہوجانے کی صورت میں بھی یہ وجہ واضح الفاظ میں بیان کی جانی چاہیے۔ ادارے کی طرف سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ملازمین کو برخاست کرنے کی جائز اور درست وجوہات بیان کی جائیں، اور یہ کہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
سعودی عرب ،تنخواہوں میں تاخیرکرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کاآغاز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر



















































