لاہور (این این آئی) رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تیاری کرلی گئی ، متوقع ہے کہ رمضان پاکستان میں 18یا 19فروری سے شروع ہوگا۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق رمضان المبارک 2026ء کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کی جائے گی۔ یہ اقدام طلبہ، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو روزے کے دوران سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔متوقع ہے کہ رمضان 2026پاکستان میں 18یا 19فروری سے شروع ہوگا، جو ماہ کی رویت پر منحصر ہے۔
متوقع اسکول اوقات کار کے مطابق ریگولر اسکولز (پیر تا جمعرات)صبح 8:30بجے تا 1:00بجے تک ،جمعہ کو صبح 8:30بجے تا 12:30بجے تک ، ڈبل شفٹ والے اسکولز کی پہلی شفٹ صبح 8:30بجے تا 12:30بجے تک اور دوسری شفٹ دوپہر 1:00بجے تا 4:00بجے ،(جمعہ کو 2:30بجے تا 5:00بجے)۔اس وقت اسکول اوقات صبح 8:45بجے تا 1:30بجے ہیں اور یہ شیڈول 15 اپریل تک نافذ رہے گا۔















































