پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

بھارت اور افریقی سربراہان کا اب تک کا سب سے بڑا اجلاس شروع ہوگیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2015 |

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھارت، افریقہ سربراہی اجلاس شروع ہو گیا ۔ اپنی نوعیت کے اس سب سے بڑے اجلاس میں خاص طور پر تجارتی تعلقات میں اضافہ اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے جیسے معاملات سرفہرست ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق انڈیا افریقہ فورم سمٹ کا یہ تیسرا اجلاس ہے،اجلاس میں افریقی ریاستوں کے 40 سربراہان شریک ہیں۔ اس فورم کا مقصد سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات کا فروغ ہے۔ اس اجلاس میں شرکت کے لیے 54 سربراہان کو دعوت دی گئی تھی،افریقہ اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت کا سالانہ حجم 72 بلین ڈالرز کے برابر ہے۔ حکام کے مطابق اس سربراہی اجلاس میں تجارتی حجم اور اقتصادی تعلقات میں اضافے کے بارے میں اعلانات متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق سربراہی اجلاس کے دوران توانائی کا شعبہ خاص طور پر موضوع گفتگو رہے گا۔ بھارت اس وقت اپنے تیل کی ک ±ل ضروریات کا 70 فیصد تک مشرق و ±سطیٰ کے ممالک سے درآمد کرتا ہے جو سیاسی حوالے سے غیر مستحکم صورتحال سے دو چار ہے۔ اسی باعث بھارت کی کوشش ہے کہ وہ اس شعبے میں اپنے ذرائع کا دائرہ کار وسیع کرے۔بھارت سفارت کاروں کے مطابق دیگر شعبے جن پر بات چیت ہو گی ان میں میری ٹائم سکیورٹی، اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون جیسے معاملات بھی شامل ہیں۔ بھارت اور افریقی ممالک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشست کے بھی خواہش مند ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اس عالمی ادارے میں موجودہ حقائق کے مد نظر تبدیلیاں لائی جائیں۔انڈیا افریقہ فورم سمٹ کا یہ سربراہی اجلاس 2008ءاور 2011ءمیں ہونے والے پہلے دو اجلاسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑا ہے۔ ا ±ن دونوں اجلاسوں میں شریک افریقی ممالک کی تعداد محض 15 تھی۔ان ممالک کے وزرائے خارجہ آج( منگل کو) ملاقات کریں گے،اجلاس کے آغاز سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ یہ سربراہی اجلاس ’باہمی شراکت داری میں ایک نئے دور‘ کا آغاز ثابت ہو گا،اس سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس اجلاس کے لیے نئی دہلی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم کو عارضی طور پر کنونشن سنٹر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…