بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

مری میں شدید برفباری،5 ہزار گاڑیوں کو بحفاظت نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن شروع، انتظامیہ ہائی الرٹ

datetime 23  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مری میں شدید برفباری کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ شہر کے اندر موجود تقریباً پانچ ہزار گاڑیوں کو محفوظ طریقے سے نکالنے کے لیے ریسکیو اور انخلا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہراہوں سے برف ہٹانے کے لیے بھاری مشینری، کرینیں اور لوڈرز مسلسل کام کر رہے ہیں۔

شدید برفباری اور حدِ نگاہ صفر ہونے کے باعث مری میں مزید گاڑیوں کے داخلے پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سیاحوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور تمام دستیاب وسائل اسی مقصد کے لیے بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں سڑکوں پر موجود ہیں تاکہ انخلا کا عمل بحفاظت مکمل کیا جا سکے۔سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر مری میں قیام نہ کریں اور جلد از جلد واپسی اختیار کریں۔ گاڑیوں میں ہیٹر استعمال کرنے والوں کو آکسیجن کی کمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جب تک آخری سیاح محفوظ مقام تک نہیں پہنچ جاتا، تمام افسران اور متعلقہ عملہ فیلڈ میں موجود رہے گا اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…