پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

کراچی، گل پلازہ میں لگنے والی آگ 14 زندگیاں نگل گئی، 60 سے زائد تاحال لاپتہ

datetime 19  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی) صوبائی دارالحکومت کراچی میں گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ سے عمارت مکمل گرنے کے خدشے پر فائر فائٹنگ آپریشن روک دیا گیا، ملبہ ہٹانے کا کام دن بھر جاری رہا ،حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے، 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ،60 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جبکہ چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد نے بتایا ہے کہ گل پلازہ میں مرکزی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، محدود پیمانے پر سرچ آپریشن بھی شروع ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ہفتے کی رات کو لگنے والی آگ 33 گھنٹے بھڑکتی رہی،گل پلازہ کی عقبی سائیڈ پر فائر بریگیڈ کی تمام گاڑیوں نے کام بند کر دیا کیونکہ آگ بجھانے کے عمل کے دوران عمارت سے آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں، عمارت مکمل طور پر خستہ حال ہو چکی ہے اور اس کے گرنے کا خدشہ ہے، اسی لیے فائر فائٹنگ روک دی گئی ہے، صرف ملبے کو ہٹایا جا رہا ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ پر 90 فیصد قابو پایا گیا، عمارت کی حالت مخدوش ہونے پر کام روک دیا گیا، عمارت گرنے کے خدشے پر فائر فائٹنگ روک دی گئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ گل پلازہ سے 11 لاشیں مکمل ملی ہیں ،3 لاشوں کے اعضا ملے ہیں، ملبے تلے سے رات گئے ایک شخص کی لاش کو چھیپا حکام نے نکال لیا جس کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ۔گل پلازہ کے فائر فائٹنگ اور ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ، سندھ رینجرز، کے ایم سی، ریسکیو سندھ سمیت رضا کار بھی شامل رہے جنہوں نے انسانی زندگیاں بچانے کے لیے اپنی زندگیاں داؤ پر لگا دیں۔ سانحہ گل پلازہ کے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لیے ڈپٹی کمشنر ساوتھ نے30افسران پر مشتمل 6 ٹیمیں بنا دی ہیں، کمشنر کراچی کے احکامات پر تمام ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ہر ٹیم میں سربراہ کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکار ہوں گے، ٹیم امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریگی۔ڈی سی ساؤتھ کے مطابق ہیلپ ڈیسک پر آنے والے 39 افراد کی لسٹ تیار کی گئی ہے، لاپتہ 31 افراد کی لوکیشن گل پلازہ کی آئی ہے،36 سالہ فائر فائٹر فرقان علی، جو شہریوں کے مال و جان کی حفاظت کرتے ہوئے ملبے تلے دب کر شہید ہو گئے اورپورے شہر کیلئے ایک ایسی مشعلِ راہ بن چکے ہیں جسے وقت کی دھول کبھی دھندلا نہیں سکے گی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے 59 افراد کی مسنگ پر مختلف لوگوں سے رابطہ کیا اور تمام افراد کے ان کی فیملیز سے موبائل نمبر حاصل کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک 26 افراد کی لوکیشن گل پلازہ کے پاس ملی، مزید افراد کی لوکیشن کی سکرونٹی کررہے ہیں اور پولیس موبائل نمبرز پر مزید کام کر رہی ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گل پلازہ میں 1200 دکانیں تھیں، اس کے اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، ریسکیو ٹیموں کیلئے راستے کلیئر رکھے جا رہے ہیں، آگ لگنے کی اصل وجہ کولنگ کے بعد تحقیقات میں سامنے آئے گی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کو لوگوں نے شکایات درج کرائی تھیں کہ 56 افراد لاپتا ہیں جبکہ صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن کے مطابق 80 سے 100 افراد عمارت میں موجود ہوسکتے ہیں تاہم ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ 59 افراد لاپتا ہیں جن کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔طبی حکام کے مطابق دھوئیں سے حالت غیر ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا، دو فائر فائٹرز ارشاد اور بلال زخمی ہوئے جو پی این ایس شفا میں زیر علاج ہیں، مجوعی طور پر 30 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 13 برنس سیںٹر، پندرہ اس کے ٹراما سینٹر میں اور دو جناح ہسپتال لائے گئے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بتایاکہ عمارت میں 55 سے زائد افراد لاپتا ہیں جن کے ورثاء نے ہم سے رابطہ کیا ہے، فائرفائٹر اپنی جانوں کی قربانی دیکر آگ بجھانے اور لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام سے گزارش ہے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں عمارت سے دور ہیں۔



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…