بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

نجومی کی ہانیہ عامر کی طلاق کی پیشگوئی

datetime 13  جنوری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پاکستانی شوبز کی مقبول اور شوخ مزاج اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی اور طلاق سے متعلق پیشگوئی پر ایسا طنزیہ ردِعمل دیا ہے کہ مداحوں میں ہنسی کی لہر دوڑ گئی۔ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مقامی ٹی وی چینل کی ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک نجومی ان کی ذاتی زندگی سے متعلق پیشگوئیاں کرتے نظر آئے۔ ویڈیو میں نجومی نے دعوی کیا کہ زائچے اور نجومی علامات کے تجزیے کے مطابق ہانیہ عامر کو 2026میں طلاق کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اداکارہ نے اس متنازع اور غیر منطقی پیشگوئی پر حسبِ روایت طنز و مزاح کے انداز میں ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ دلچسپ پہلے شادی تو ہو جائے۔اداکارہ کا یہ مختصر مگر معنی خیز جملہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ایک صارف نے ہانیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ہانیہ، آپ کو اس بارے میں معلوم ہے؟جبکہ ایک اور نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ تو کیا آپ نے خاموشی سے شادی کر لی اور ہمیں بتایا بھی نہیں؟ بعض صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شادی سے پہلے طلاق کیسے ممکن ہے؟دوسری جانب گزشتہ برس کے اختتام پر یہ قیاس آرائیاں بھی سامنے آئی تھیں کہ ہانیہ عامر اور ان کے سابق بوائے فرینڈ، گلوکار عاصم اظہر کے درمیان دوبارہ قربتیں بڑھ رہی ہیں اور ممکنہ طور پر شادی کا ارادہ بھی ہو سکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق یا بیان سامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…